ذخیرہ اندوز فرار ہونے میں کامیاب ،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی، سید فراز عالم


کوٹری(نامہ نگار)وزیراعلی سندھ کے حلقہ انتخاب میں محکمہ خوراک جامشورو کی کاررو ائی ، 15ہزار ذخیرہ کی گئی گندم کی بوریاں برآمد۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی تبدیلی کے ساتھ ہی خریداری ہدف میں تیزی آگئی۔مزید کاروائیوں کا امکان۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک جامشورو میں دو روز قبل ہی تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید فراز عالم نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے حلقہ انتخاب بھان سعید آباد کے تین مختلف مقامات پر مخفی اطلاع پر پولیس کے ہمراہ کاروا?ی کرتے ہو?ے گودام میں ذخیرہ کی گئی 15 ہزار گندم کی بوریاں برآمد کرلی ہے جبکہ کاروائی کے دوران ذخیرہ اندوز فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فراز عالم نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر جامشورو کپٹن(ر)فریدالدین مصطفی کی خصوصی ہدایت پر  ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کی جانے والی کاروائیوں میں ضبط کی گئی گندم کے ذخیرہ کو سرکاری تحویل میں لیکر خریداری سینٹر پر منتقل کیا گیا ہے جہاں سے گندم کو مرکزی گودام میں منتقل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ خریداری ہدف کو مکمل کرنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کا سلسلہ شروع کیا ہے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی عوام الناس ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں جس پر فوری کاروا?ی کی جا?ے گی۔دوسری جانب باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ جامشورو ضلع میں سفارشی افسر شہزاد شاہانی کی تعیناتی سے خریداری ہدف میں ناکامی کا سامنا کرناپڑرہا تھا اور ذخیرہ اندوزوں نے بڑی مقدار میں گندم اوپن مارکیٹ سے خرید کر ذخیرہ کررکھی تھی جسے گندم کی قلت پر مہنگے داموں فروخت کیا جانا تھا مگر سفارشی افسر کے جاتے ہی ذخیرہ اندوزوں کی شامت آگ?ی اور بڑا ذخیرہ سرکاری تحویل میں لیلیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن