حکومت مہنگا ئی کاجن قا بو کرے :را ئوعابد علی واجد

May 18, 2022

لاہور(این این آئی ) صدرفیلنگ ویلفیئر فائونڈیشن ،را ئوعابد علی واجدنے کہاہے کہ حکومت نے مہنگائی میں سابقین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، حکمران قوم کی حالت پر رحم کریں، عوام اپنے بچے فروخت اور خودکشیوں کررہے ہیں، عوام کو لو لی پا پ نہ دیئے جا ئیں ،حکومت مہنگا ئی کاجن قا بو کرے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے عمران خان حکومت ختم کرنے کے لیے مہنگائی کو بنیاد بنایا اب ان کے حکومت میں مہنگائی کا طوفان کھڑا ہے۔ آٹا، گھی، چینی، پٹرول، بجلی کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور مافیاز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اب سبسڈی پر سابق حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

انہو ں نے کہاکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر میں کمی سے کاروبار ٹھپ ، عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں