اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) بلقیس اینڈ عبدالرزاق دادفاؤنڈیشن نے ڈیسکون انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کے لیے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (GIKI)کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔یہ فنڈ ستمبر 2022سے جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لینے والے مستحق طلبا و طالبات کے لیے یکساں دستیاب ہوگا۔معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں بارڈ فانڈیشن کے چیئرمین BOGعبدالرزاق داد جبکہ ممبران فیصل داد اور فاروق نذیر جبکہ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کی نمائندگی ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد(ستارہ امتیاز)، پرو ریکٹر (اکیڈمک) پروفیسر ڈاکٹر وسیم احمد خان،ڈین فیکلٹی آف مکینیکل انجینئرنگ ڈاکٹر خالد رحمان اور ڈائریکٹر فنانس شاہد فاروق نے کی۔عبدالرزاق داد نے اس موقع پر کہا کہ،بارڈ فانڈیشن اور ڈیسکون کے تحت ہمارا پختہ یقینی ہے کہ انڈسٹری اور اکیڈیمیہ کے مابین تعاون سے جدید تعلیم کو فروغ جبکہ ترقی پزیر ممالک کی اقتصادی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ہمارے انڈوومنٹ فنڈ کا مقصد مستحق طلبا کی فنی مہارت اور علم کاحصول یقینی بنانا ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کا درست استعمال کیا جاسکے۔
بلقیس اینڈ عبدالرزاق دادفاؤنڈیشن اور غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ میں معاہدہ
May 18, 2022