منشیات،شراب فروشی،اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 22ملزمان گرفتار 


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے منشیات،شراب فروشی،اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 22ملزمان گرفتار کرلئے تھانہ تر نول نے رفیق، ابراہیم خان، جمیل خان اور فیاض سے 2290گرام ہیروئن ،30  بور پستول ،ایک خنجر ،تھانہ انڈسٹریل ایریا نے سنیپ چیکنگ کے دوران تیمور، محمد یسیٰن او ر محمود سے دو 30  بور پستول سمیت ایک 32 ریوالور، تھانہ بھارہ کہو پولیس نے صفیر حسین اور سروش زعفران سے 340 گرام ہیروئن اور12 بور رپیٹر بندوق، تھانہ گولڑہ پولیس نے حید ر علی اور اللہ ودھایا سے 210گرام چرس اور30 بور پستول ، تھانہ سبزی منڈی نے احسان اللہ، فرہاد اللہ ، عبدالرحمن ، زاہد اللہ اور لیوانا سے چار عددخنجراور30  بور پستول ، تھانہ کوہساراورتھانہ  رمنا نے محسن اللہ ، محمد اویس اور خالد پر ویز سے 435گرام چرس، تھانہ سیکرٹریٹ اور بنی گالا نے احتشام عر ف شانی اور ذوالقرنین سے دو30 بور پستول برآمد کر لئے۔

ای پیپر دی نیشن