iبرطانیہ کی کرائم ایجنسی نے فرحان جونیجو کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات ختم کر دی 

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) لندن نے تصدیق کی ہے کہ فرحان جونیجو کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تحقیقات ختم کردی گئیں۔ تحریک انصاف کے سابق وزراءفواد چوہدری اور شہزاد اکبر کے فرحان جونیجو کے خلاف دیے گئے انٹرویوز ہی ملزم کے حق میں چلے گئے۔ شہزاد اکبر اور فواد چوہدری نے عدالتی فیصلہ آنے سے قبل ہی فرحان جونیجو کو مجرم قرار دے دیا تھا۔ این سی اے کے مطابق فرحان جونیجو کے خلاف 8 ملین پا¶نڈ کی منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تحقیقات 4 سال قبل شروع ہوئیں، اس دوران ان اثاثوں کی چھان بین کے ساتھ منی ٹریلز اور ای میلز چیک کیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فرحان جونیجو برطانیہ میں رئیل اسٹیٹ کے شعبہ سے وابستہ ہیں، تحقیقات کے بعد این سی اے پر واضح ہوگیا کہ فرحان جونیجو نے منی لانڈرنگ نہیں کی بلکہ الزامات کی نوعیت سیاسی ہے۔
تحقیقات ختم

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...