عدالتی فےصلے کے ملکی سےاست پر دور رس نتائج برآمد ہونگے:شعےب شاہےن اےڈووکےٹ

اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلا م آباد ہائی کورٹ کے صدر شعےب شاہےن اےڈووکےٹ نے سپرےم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 63اے کی تشرےح کے حوالے سے دئےے گئے فےصلے کو بہترےن فےصلہ قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ سپرےم کورٹ نے اپنے فےصلے مےں پاکستان کی سےاست مےں پےسے کے لےن دےن کا کلچر کا باب ختم کردےا ہے اور اس فےصلے کے ملکی سےاست پر دور رس نتائج برآمد ہونگے انہوں نے کہا کہ فلور کراسنگ کے باعث پارلےمنٹ کی بے توقےر ہورہی تھی ۔حسنےن حےدر تھہےم اےڈووکےٹ نے کہا کہ 63اے پر سپرےم کورٹ کے فےصلے نے ابھی بھی مکمل طورپر تشرےح نہےں کی ہے انہوں نے کہا کہ معاملہ ابھی بھی پارلےمنٹ کو بجھوادےا گےا ہے کہ وہ اس کے حوالے سے واضح قانون سازی کرےں انہوں نے کہا سپرےم کورٹ کے فےصلے کے بعد ملک کی سےاست مےں پارٹی اےکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے گرد گھےرا تنگ کردےا ہے اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد کے صدرچوہدری حفےظ اللہ ےقوب اےڈووکےٹ نے کہا کہ مثبت فےصلہ ہے اس سے ملکی سےاست مےں پائی جانے والی بے چےنی اور سےاسی عدم استحکام کو ختم کرنے مےں مدد ملے گی ۔
شعےب شاہےن اےڈووکےٹ

ای پیپر دی نیشن