کیلئے 50ہزار نقد ‘گولڈ میڈل کا اعلان
کراچی (نوائے وقت رپورٹ)بنکاک تھائی لینڈ میں منعقدہ مڈل ویٹ ایشین باکسنگ کے مقابلے میں آر آ ر ایف سندھ پولیس سے وابستہ شہیر آفریدی نے تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے وچایان خامون کو ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر مڈل ویٹ ایشین باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مظابق دونوں کھلاڑیوں نے 8رائونڈ تک مقابلہ کیا،جس مین پاکستان RRFسندھ پولیس کے شہیر آفریدی نے پوائنٹس کی بنیاد پر کئیے جانے والے فیصلے کے تحت مقابلہ جیت کر فتح اپنے نام کر لی۔ چیئرمین میڈی کیم گروپ خلیل احمد نینی تال والا نے شہیر آفریدی کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ محنت،لگن اور شب وروز محنت کبھی ر ائیگان نہیں جاتی،مجھے قوی امید ہے کہ شہیر آفریدی آگے چل کر سندھ پولیس کا نام مزید روشن کریں گے۔ انہوں نے اپنے ادارے میڈی کیم گروپ کی جانب سے 50ہزار نقد اور گولڈ میڈل دینے کا اعلان کیا ہے۔ جو جلد ان کو دے دیا جائے گا۔
خلیل احمد نینی تال والا