ڈیرہ غازیخان (خصوصی رپورٹر) پنسار سٹور سے لی جانیوالی خسرے کی دوائی نے کم سن بہن بھائی جاں کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق رکن آباد کالونی کے رہائشی مظہر حسین بھٹی کے دو بچوں سات سالہ پروین اور نو سالہ علی حیدر کو خسرہ کی بیماری تھی جس کے علاج کے لئے وہ ایک پنسار سٹور سے دوائی لینے گیا تو مبینہ طور پراسے گندم کی زہریلی گولیا ں اٹھا کر دے دیں تاہم گولیاں کھاتے ہی دونوں بچوںکی حالت غیرہونے پر سات سالہ پروین بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ نو سالہ علی حیدر کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال ٹراما سنٹر کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کر دیا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکا اور جاں بحق ہو گیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائن پولیس موقع پر پہنچ گئی لیکن ورثاء کی طرف کاروائی کی کوئی بھی درخواست نہ دی گئی ۔
بہن بھائی جاں بحق