تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین کے علاقہ چیمہ چوک میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی نمبرM1675 ملتان سے میرپورآزاد کشمیرجارہی تھی کہ چیمہ چوک کے قریب دوموٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکراکر اُلٹ گئی۔ریسکیو کے مطابق مسافر بس میں 100سے زائد مسافر سوار تھے ، بس کی چھت پر بھی مسافر سوار تھے۔ ریسکیو اداروں کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔