دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 18 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 52 کروڑ46 لاکھ 69 ہزار 233 ہوگئی۔امریکہ 8 کروڑ 27 لاکھ 26 ہزار107 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھارت 4 کروڑ31 لاکھ 27 ہزار199 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 3کروڑ 7 لاکھ 1 ہزار 900 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 کروڑ 94 لاکھ 24 ہزار 812، جرمنی میں 2 کروڑ 58 لاکھ 90ہزار 456، برطانیہ میں 2 کروڑ 43 لاکھ 29 ہزار 632 اور روس میں 1 کروڑ 80 لاکھ 2 ہزار 493 تک پہنچ گئی ہے۔جنوبی کوریا میں 1 کروڑ78 لاکھ 61 ہزار 744 اور اٹلی میں 1 کروڑ 71 لاکھ 16 ہزار 550 مصدقہ کیسز ہیں۔