اثاثہ جات ریفرنس: اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

May 18, 2022 | 14:26

ویب ڈیسک

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے  جبکہ عدالت نے تین شریک ملزمان کے خلاف بھی ٹرائل اسحاق ڈار کی گرفتاری تک روک دیا۔ ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ بھی اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط  کیا گیا ہے ۔ عدالت کاکہنا ہے  کہ جب تک اسحاق ڈار کو گرفتار کر کے پیش نہیں کیا جاتا اس وقت تک ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔عدالت نے سابق وزیرخزانہ  کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔یاد  رہے کہ شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں