حکومت نے ماہواری کے دوران با معاوضہ چھٹیاں دینے اور اسقاط حمل سے متعلق مجوزہ بل منظور کرلیا،ترجمان
اسپین نے ایک مسودہ بل کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 16 اور 17 سال کی لڑکیوں کے لیے حمل ختم کرنے سے پہلے والدین کی رضامندی کی شرط ختم ہو جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسپین کی حکومت کی جانب سے ماہواری کے دوران با معاوضہ چھٹیاں دینے اور اسقاط حمل سے متعلق مجوزہ بل منظور کرلیاگیا۔نئے بل کا مقصد 2015 میں قدامت پسند پارٹی کی طرف سے منظور شدہ اسقاط حمل کے سابقہ قانون میں اصلاحات لانا ہے۔اسپین میں حمل کے 14ویں ہفتے تک اسقاط حمل کی اجازت ہے۔ حکومتی ترجمان ازابیل روڈریگز کا کہنا تھا کہ یہ بل جمہوریت کے لیے ایک نیا قدم ہے۔