چین میں 2021 کے دوران 395 عجائب گھروں کا اضافہ ہونے سے ان کی تعداد 6 ہزار 183 ہوگئی ہے۔ جس میں 90 فیصد میں داخلہ مفت ہے۔نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت اور قومی ثقافتی ورثہ انتطامیہ کے سربراہ لی چھن نے یہ اعدادوشمار چین کے شہر ووہان میں عالمی یوم عجائب گھر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بذریعہ ویڈ لنک تقریر میں بتائے۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال 77 کروڑ 90 لاکھ سیاحوں نے چین کے عجائب گھروں کا دورہ کیا جبکہ نمائش اور تربیتی پروگرام میں 4 ارب 10 کروڑ حاضرین آن لائن شریک ہوئے۔
چین کے زیادہ تر عجائب گھروں میں داخلہ مفت کر دیا گیا
May 18, 2022 | 15:07