کمشنر ملتان،سرگودھا،بہاولپور،فیصل آباد،گوجرانوالہ ،ساہیوال ڈی جی ایل ڈی اے اور ایم ڈی پیپرا سمیت 34افسران تبدیل

لاہور:پنجاب میں صوبائی حکومت نے بڑے پیمانے پر سول اور پولیس بیورو کریسی میں تبدیلیاں کی ہیں، اور صوبے کے کمشنرز، سیکرٹریز، سمیت 34 افسران کے تبادلے ہوگئے۔کمشنر فیصل آباد زاہد حسین کو  سیکرٹری لائیو اسٹاک تعینات کردیا گیا ہے، ان کی جگہ سیکرٹری اسکولز عمران سکندر بلوچ کو تبدیل کرکے انہیں کمشنر فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے، کمشنر سرگودھا نبیل جاوید کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے ، کمشنر ملتان ارشاد احمد کو تبدیل کرکے انہیں کمشنر سرگودھا تعینات کیا گیا ہے، اسی طرح کمشنر بہاولپور ظفر اقبال کا تبادلہ کرکے انہیں سیکرٹری فاریسٹ وائلڈ لائف تعینات کیا گیا ہے ، کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ کو سیکرٹری ٹورازم بنایا گیا ہے، وقار اعظم ا یم ڈی پیپرا تعینات کئے گئے ہیں، عثمان علی خان ڈی جی آرکیالوجی پنجاب کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی بنادیا گیا ہے، کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنادیا گیا ہے، صلوت سعید کمشنر ساہیوال تعینات ہوگئے ہیں، رجسٹرار کوآپریٹیو پنجاب رفاقت علی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی جی ایکسائز پنجاب تعینات کیا گیاہے، اور ان کی جگہ کین کمشنر پنجاب زمان وٹو کو رجسٹرار کو آپریٹیو پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا ہےڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڈ کو عہدے سے ہٹا کر انہیں ڈی جی آرکیالوجی تعینات کردیا گیا ہے، اور ان کی جگہ ڈی جی ایل ڈی اے کا اضافی چارج کمشنر لاہور کیپٹن عثمان کو دے دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے سیکرٹری مواصلات اسد اللہ خان کو سیکرٹری زراعت لگادیا ، جب کہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی مجاہد شیر دل کو  سیکرٹری مواصلات تعینات کیا گیا ہے، ، اسپیشل سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ اجمل بھٹی کاتبادلہ کرکے انہیں سیکرٹری انرجی تعینات کردیا گیا ہے،  سید مبشر حسین سیکرٹری انوائرمنٹ کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنادیا گیا ہے، سیکرٹری زراعت  اسد رحمان گیلانی کوسیکرٹری بلدیات تعینات کیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹر محمد سہیل شہزاد سیکرٹری لیبرکا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن