مجھے نہیں پتہ اسٹبلشمنٹ حکومت پرجلد الیکشن کا دباو ڈال رہی ہے کہ نہیں:فواد چوہدری

May 18, 2022 | 18:42

لاہور:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  اس وقت پورے پاکستان میں کوئی  حکومت نہیں ہےاچھا خاصا ملک ان نالائقوں نے خراب کردیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مجھے نہیں پتہ اسٹبلشمنٹ حکومت پرجلد الیکشن کا دباو ڈال رہی ہے کہ نہیں۔اس حکومت کو نئے انتخابات کے لیے خود ہی مان جانا چاہئے زیادہ ضد نہیں کرنی چاہئے۔بولے ستمبر کے مہینے میں انتخابات کرانے کے لیے جلد تاریخ کا اعلان کیا جائے۔وفاق پر بارتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان کسی بھی وقت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیںشہباز شریف کے پاس قومی اسمبلی میں بھی اکثریت نہیں ہےملک کے معاشی مسائل حل نہیں ہو سکتے کیونکہ ملک کے سیاسی حالات خراب ہیں۔
پنجاب میں جاری سیاسی بحران پر بھی بات کی اور کہا کہ  میں آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو پیغام دیتا ہوں وقت بدل رہا ہے اور بدل چکا ہے
ہمیں امید ہے عمرسرفراز چیمہ جلد دوبارہ گورنر پنجاب ہوں گے۔ہم چاہتے تو اسپیکر پنجاب بھی نوٹیفکیشن جاری کرسکتے تھے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے یہی درخواست کریں گے اتنا بڑا صوبہ وزیراعلیٰ کے بغیر نہیں چل سکتا اس لیے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے پنجاب میں انتخابات کا اعلان کروائیں۔
شہبازشریف اور حمزہ شہبازنے جو چورن بیچا تھا وہ جس نے بھی کھایا اس کا پیٹ خراب ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں