سازش کرنے والوں کو بتانا ہے کہ ہم زندہ اور آزاد قوم ہیں ،عمران خان کا گوجرانوالہ جلسے سے خطاب

گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کے بڑے ڈاکوؤں، قاتل، لٹیرے، منشیات فروشوں کو ہم پر مسلط کردیا گیا ہے،  سازش کرنے والوں کو بتانا ہے کہ ہم زندہ اور آزاد قوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سیاست نہیں ہورہی بلکہ انقلاب آرہا ہے، سارا بڑا مافیا، ڈاکو ایک طرف اور قوم دوسری طرف کھڑی ہوگئی ہے، بڑے ڈاکو، مافیاز کرپٹ سسٹم کے ذریعے لوگوں کا خون چوستے ہیں، ہم اس مافیا اور ڈاکوؤں کا مقابلہ کرینگے اور بری طرح شکست دینگے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سازش کے ذریعے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کرکے منتخب حکومت کو گرایا گیا، پہلے سازش ہوتی ہے اس کے بعد مداخلت ہوتی ہے، یہ سمجھ رہے تھے جب بھی وزیراعظم کو ہٹایا جاتا ہے تو مٹھائیاں تقسیم ہوتی ہیں، وزیراعظم کو سازش کے ذریعے نکالا گیا تو قوم سڑکوں پر نکل آئی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی، ہم نے اپنے لوگوں پر کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی، ہم نےعوام سے پیسہ جمع کرکےعوام پر ہی خرچ کیا، ہم نے شوگر مافیا سے پوری قیمت کسانوں کو دلوائی، کسانوں نے پیسہ زمین پر لگایا، اچھی پیداوار کی جس سے آمدنی بڑھی، ہمارے دور میں کسانوں میں سب سے زیادہ خوشحالی آئی، کورونا کی وجہ سے دنیا بھرمیں غربت پھیل رہی تھی، کورونا کی وجہ سے بھارت میں تباہی پھیلی، معیشت تباہ ہوئی، لیکن ہم نے معیشت بہتر کی، عوام کو سہولتیں دیں، ہمارا ملک درست راستے پر جارہا تھا، ڈاکوؤں نے امریکا سے مل کر حکومت گرائی۔

ای پیپر دی نیشن