وزیر خارجہ بلالول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

May 18, 2022 | 20:56

وزیرخارجہ بلاول بھٹو  نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بلاول کے ساتھ پاکستان اورامریکا کی درمیان مضبوط تجارت اوراقتصادی تعاون پربات ہوگی۔ کہا  علاقائی سکیورٹی پرگفتگوبھی ملاقات میں شامل ہے، پاکستان جی 77 کی سربراہی کررہا ہے، امریکا اس سے بھی بہترتعلقات کا خواہشمند ہے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی حکومت اوربلاول کےساتھ مل کرکام کرنے پرخوشی ہے،  بلاول سے فوڈ سکیورٹی کے مسئلے پر بات ہوگی، پوری دنیا اس مسئلے کا سامنا کررہی ہے۔بلنکن نے کہا کہ  یوکرین پر روسی حملے کے بعد فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ شدید ہوچکا ہے، اس سے 40 ملین لوگ فوڈ سکیورٹی کے مسائل کا شکار ہوئے، فوڈ سکیورٹی کے مسئلے سے نمٹنےکیلئے ہم اکھٹے ہورہےہیں، اس مسئلےسے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی کوششوں میں پاکستان کی شمولیت پرشگریہ ادا کرتے ہیں ۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ دوطرفہ معاشی اورتجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور علاقائی سکیورٹی پرتوجہ مرکوز ہے۔

مزیدخبریں