دنیا مجھے کہتی ہے کہ یہ واحد فوج ہے جس نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ہے:جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی:جی ایچ کیو راولپنڈی میں  شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے  کہ ہمارے پاس ایسی مائیں ہیں جو اپنے لخت جگر کو ملک پر قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔  کہا آج ہم پھر مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان جو آج محفوظ ہے جہاں ہم رات کو آرام سے سوتے ہیں یہ جوانوں کے خون کی قربانی کی وجہ سے ممکن ہوا۔

 کہا یہ فوج ہی ہے جو صبح سے لیکر شام تک پاکستان کے ہر چپہ ہر جگہ فوج آپ کو ملے گی۔ کوئی حادثہ ہو فوج بتائے بغیر وہاں پر پہنچ جاتی ہے۔ دنیا مجھے کہتی ہے کہ یہ واحد فوج ہے جس نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ہے۔ تو وہ کہتے ہیں کہ کیسے کیا آپ نے، باقی ملک فیل ہو گئے۔ یہ کیا وجہ ہے کہ پاکستان میں ایسی کیا خوبی ہے؟ اصل میں ہمارے پاس ایسی مائیں ہیں جو اپنے لخت جگر کو ملک پر قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ْجب تک ایسی ہماری مائیں اورہماری بہنیں موجود ہیں۔تو مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ 

آرمی چیف نے کہا ہمیشہ کہتا ہوں اصل ہیرو ہمارے شہید ہیں۔ جو قومیں اپنے شہیدوں یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں ،وہ قومیں مٹ جایا کرتی ہیں۔ ایک شہید جو ہے جب تک دنیا قائم ہے، اس کا نام ہمیشہ چمکتا رہے گا۔ کوئی قوم، کوئی ملک اپنے شہداء کی قربانی کا صِلہ پیش نہیں کر سکتی۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شہداء کے ورثاء کی دیکھ بھال کریں۔

ای پیپر دی نیشن