لاہور ( خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے داتا دربار میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محراب و منبر قومی سلامتی کے تقاضوں کونبھانے کیلئے مستعد اور ملّی یکجہتی کے تقاضوں سے آگاہ ہے۔ قومی املاک کو نقصان افسوسناک ہے۔ انتہاپسندی کی بیخ کنی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ علماء و مشائخ، ملکی استحکام اور ملّی یگانگت کیلئے سرگرمِ عمل ہیں۔ خطّہ پاک کی حفاظت اور اس کی بقاء کیلئے قوم ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار ہے۔ افواجِ پاکستان قومی سلامتی کی علامت ہیں۔ فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے صوفیاء کی تعلیمات کا ابلاغ ضروری ہے۔