لاہور (نامہ نگار) کیپٹل سٹی پولیس آفیسرلاہور بلال صدیق کمیانہ نے پولیس لائنز کا دورہ کیا۔انہوں نے پولیس لائنز میں اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیامِ امن میں اینٹی رائٹ فورس کا کردار انتہائی اہم ہے۔ سروس اور ریٹائرمنٹ سے متعلقہ مالی معاملات میں کوئی غفلت نہیں برتی جائیگی ۔ اینٹی رائٹ فورس کے جوان عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پوری طرح الرٹ ہیں۔ دلیری، بہادری، جوانمردی اور اللہ پر یقین آپ کا اولین نصب العین ہونا چاہیے۔
قیامِ امن میں اینٹی رائٹ فورس کا کردار انتہائی اہم :سی سی پی او
May 18, 2023