لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس سی کے علاقے میں حافظ جاوید اپنے بیٹے محی الدین کیساتھ بیٹی کے جہیز کے سامان کی واپسی کا تقاضا کرنے کیلئے سابق داماد اسد کے گھر آیا تھا جہاں تلخ کلامی ہو گئی ۔ اسد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر حافظ جاوید موقع پر جاں بحق اور بیٹاطاہر شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسد نے مقتول حافظ جاوید کی بیٹی کو طلاق د ی تھی۔جلد گرفتار کرلیں گے۔