قندھار( نوائے وقت رپورٹ) کابل حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہاہے، 3 دنوں میں سپین بولدک چمن کے راستے پاکستان سے 860 افراد پر مشتمل 142 خاندان اپنے ملک واپس پہنچ گئے۔ طورخم سرحد اور ایران سے بھی افغان مہاجرین کی واپسی تیزی سے جاری ہے۔
پاکستان سے 860 افراد پر مشتمل 142 خاندان افغانستان واپس چلے گئے
May 18, 2023