لاہور(نیوز رپورٹر) عوامی فلاحی پارٹی کے چیئر مین شیراز الطاف کا یہ کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کو اپنی جلائو، گھراؤ، تشدد، عدم برداشت اور ملک دشمن پالیسیوں کے پیشِ نظر سیاست سے استعفیٰ دے کر اگلے 5 سال برطانیہ میںاپنے بچوں کے ساتھ گزارنے چاہئیں۔ پی ٹی آئی کی سیکنڈ ٹیئر لیڈرشِپ بھی ان کی اِن پالیسیز کی حامی رہی ہے۔ لہٰذا ان کو بھی مستقبل میںکسی قسم کے سیاسی کردار سے اجتناب کرنا چاہیے۔ وفاقی حکومت کو پی ٹی آئی کو کا لعدم قرار دینے کی کارروائی فوری طور پر شروع کرنی چاہیے۔