پی ٹی آئی جیسی فسادی جماعت دنیا میں موجود نہیں:سیف الملوک کھوکھر

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان سید توصیف شاہ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی جیسی فسادی جماعت دنیا میں موجود نہیں جو اپنے ہی ملک کی سا  لمیت پر حملہ آور ہو۔ گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر اور پورے ملک میں ہمیشہ کی طرح یعنی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ایک ساتھ ہی ہونے چاہیے۔ پھر ہی سب جماعتیں اس کے نتائج کو بھی قبول کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن