ملک میں جاری صورتحال، ’’بیرونی‘‘ دلچسپی کی علامات موجود

May 18, 2023

اسلام آباد (عترت جعفری) ملک کے اندر جاری صورت حال کے بارے میں بیرونی ممالک کی دلچسپی کے علامات موجود ہیں اگرچہ اس حوالے سے کسی بھی جانب سے کوئی  بیان یا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے یہ معاملہ اس وقت زیادہ توجہ گئی ہے جب وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڈ نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ صدر علوی غیر ملکی سفارتکاروں سے بغیر دفتر خارجہ کو بتائے انفرادی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔یہ انتہائی نا مناسب فعل ہے اور صدر کو یہ زیب نہیں دیتا کہ دفتر خارجہ سے بالا بالا یہ ملاقاتیں کی جائیں۔ عارف علوی صدر کم اور تحریک انصاف کے کارکن زیادہ لگ رہے ہیں۔ علوی صاحب استعفی دو اور گھر جاو،جب اس معاملہ کے حوالے سے سر کاری زرائع سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ  گذشتہ روز پاکستان میں قطر کے سفیر سے ملاقات کی، جبکہ اس کی کوئی کوریج یا خبر کو جاری نہیں کیا گیا ،ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کچھ ملاقاتیں پہلے بھی ہوئی ہیں ،باور کیا جا رہا ہے کہ ان ملاقاتوں میں جاری صورت حال  پر بھی بات ہو سکتی ہے ، اس سے قبل آزاد  بھی مڈل ایسٹب اے دوسرے ملک کے حوالے سے بھی ایسی خبرین سامنے آئی تھیں،ایوان صدر نے عطا تارڑ کے ٹویٹ پر کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔

مزیدخبریں