مردان (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے پولیس نے مردان میں کارروائی کرتے ہوئے پرتشدد مظاہروں کے دوران کرنل شیر خان شہید کا مجسمہ توڑنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ویڈیو کی مدد سے شناخت کے بعد ملزم رحمت اللہ کو مردان کے علاقے گجر گڑھی سے گرفتار کیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے نو مئی کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران مردان پنجاب رجمنٹ سینٹر کے باہر نصب کرنل شیر خان شہید کا نصب مجسمہ اکھاڑ کر اسے توڑ دیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کی تحقیقاتی اداروں کی مدد سے ممکن ہوئی جسے مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔