کراچی ( نوائے وقت رپورٹ) فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جن نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی ان سے ہمدردی کرنی چاہئے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا اور آگ لگوائی گئی۔ یہ عدلیہ بھی ہماری، فوج اور پولیس بھی ہماری ہے۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ آج یہ لوگ جیلوں میں پیغامات بھجوا رہے ہیں کہ وہ سارا دوسروں پر ڈال دیں گے۔ یہ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر کا ڈرامہ بند کریں۔ ہم ملک بچانے کیلئے نکلے ہیں۔ نوجوانوں کے کہنے پر آگ نہ لگائیں۔ آنے والی پریس کانفرنسز مںی ان لوگوں کیخلاف ثبوت دوں گا۔ گزارش ہے کہ کہ آرمی ایکٹ کے تحت سزا دیں۔ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے۔ کہتا رہا گمراہ نہ ہوں، آگ نہ لگائیں، آپ کا کوئی والی وارث نہ ہوگا۔ کسی کے کہنے پر جلائو گھیرائو، قتل و غارت میں ملوث نہ ہوں۔ اب فیصلہ کن وقت آچکا ہے کہ سیاست بچانی ہے یا ملک کیلئے کھڑا ہونا ہے۔
نوجوان کو گمراہ کر کے آگ لگوائی گئی، ہمدری کرنی چاہئے، فیصل واوڈا
May 18, 2023