لاہور (نیٹ نیوز+خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے مریدکے کا جلسہ منسوخ کر دیا ہے۔ فرخ حبیب نے تصدیق کی کہ پارٹی نے مریدکے کا جلسہ منسوخ کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ قبل ازیں جسٹس عابد حسین چٹھہ نے تحریک انصاف کو مریدکے میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
پی ٹی آئی نے آج مریدکے کا جلسہ منسوخ کر دیا، اجازت نہ دینے پر ڈی سی شیخوپورہ ہائیکورٹ طلب
May 18, 2023