’’گڈٹوسی یو‘‘ کی گونج اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد (وقائع نگار)سپریم کورٹ سے چیف جسٹس آف پاکستان کی وضاحت کے بعد’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کی گونج اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی۔ فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے تو جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ان سے کہا آئی جی صاحب گڈ ٹو سی یو۔جج کے آئی جی سے مکالمے پر کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد ہنس پڑے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیبعد سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس نے عمران خان کو دیکھ کر کہا تھا ویلکم خان صاحب! آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔چیف جسٹس کے ریمارکس پر سیاسی رہنمائوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن