لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان شاہینز کو زمبابوے اے کیخلاف پہلے ون ڈے میں 24 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ زمبابوے اے 45.3 اوورز میں234 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ رائن برل 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔عامر جمال نے 4وکٹیں حاصل کیں ۔پاکستان شاہینز کے مبصر خان 49‘حسیب اللہ خان 45اور کامران غلام42رنز بناکر نمایاںرہے ۔ شاہینز47اوورز میں 210رنز پر آئوٹ ہوگئے۔ میزبان ٹیم کو چھ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔
پہلا ون ڈے : پاکستان شاہینز کو زمبابوے اے کے ہاتھوں 24 رنز سے شکست
May 18, 2023