چیری برآمد :چینی ، پاکستانی تاجر آج مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرینگے

May 18, 2023

گلگت ( این این آئی)چینی تاجروںاور فوڈ پروسیسرز کا وفد گلگت  بلتستان سے تازہ چیری کی درآمد کے امکانات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان کے دورے پر ہے ۔گلگت  بلتستان کے کے محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید اختر نے بتایا کہ وفد کے ارکان نے محکمہ زراعت ،پاکستان کسٹمز اورٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جس کا مقصد پاکستان سے چیری برآمد کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال تھا۔ گزشتہ روز وفد کو گلگت  بلتستان کے قائم کردہ دو چیری پروسیسنگ یونٹس کے ساتھ ساتھ چیری کے باغات کا دورہ بھی کرایا گیا ۔ وفد نے زرعی اشیا ء کی برآمد کیلئے قائم کیے گئے فائٹو سینیٹری اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔جاوید اختر نے بتایا کہ وفد آج چیری کی تجارت کرنے والے گلگت  بلتستان کے تاجروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرے گا۔ گلگت  بلتستان کے کسانوں نے مقامی سطح پر فروخت سے تقریباًایک ارب روپے کمائے ہیں اور اگر اس پھل چین کو برآمد کیا جائے تو اس سے معیشت کو بڑا فروغ ملے گا۔ چونکہ چیری کی شیلف لائف بہت محدود ہے اس لیے دونوں فریق ایک ایسا طریقہ کار وضع کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں