لاہور( این این آئی)چین کی ہوازہونگ زرعی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد پاکستان کے مابین باغبانی کی تحقیق پر انٹرنیشنل جوائنٹ لیبارٹری معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے۔ افتتاحی تقریب میں ایچ زیڈ اے یو کے صدر ڈاکٹر لی ژاہو اور یو اے ایف کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے موسمیاتی تبدیلی کے تحت فوڈ سکیورٹی پر مشترکہ تحقیق، چھوٹے زمینداروں کیلئے میکانائزیشن، یو اے ایف میں چینی ٹیکنالوجیز کے مظاہرے وغیرہ میں آئندہ تعاون پر بھی غور کیا۔ معاہدے کے تحت مشترکہ لیبارٹری باغبانی کی تحقیق پر توجہ مرکوز کرے گی جس میں فصل کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے، نئی اقسام تیار کرنے اور پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینے کیلئے کام کیا جائے گا۔ لیبارٹری ایچ زیڈ اے یو اور یو اے ایف کے درمیان مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے ساتھ ساتھ طلبا اور فیکلٹی کیلئے تعلیمی تبادلے کے پروگراموں کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔مشترکہ تجربہ گاہ کے دائرہ کار میں باغبانی فصلوں کے صنعتی سلسلے میں جدید تحقیقی سرگرمیاں شامل ہیں۔
چین ، پاکستان میں انٹرنیشنل جوائنٹ لیبارٹری معاہدے پر دستخط
May 18, 2023