حافظ آباد ( نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فارو ق وڑائچ نے ضلع میں جاری سٹرکوں ،منی سپورٹس جمنازیم سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور وہاں تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ مبشر الحسن ، ڈی او سپورٹس میڈم نبیلہ چیمہ اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اڑھائی ار ب روپے کی لاگت سے حافظ آباد تا پنڈی بھٹیاں روڈ ،37کروڑ کی لاگت سے بننے والے رسو ل پور تارڑ بائی پاس ، ایک ارب چودہ کروڑ کی لاگت سے بننے والی سکھیکی تا جلالپور بھٹیاں سڑک ،سو ا دو ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی جلالپور بھٹیاں تا کوٹ ہرا سٹرک اور جلالپور بھٹیاں میں 5 کروڑکی لاگت سے تعمیر ہونے والے منی اسپورٹس جمنازیم کا دورہ کیا اور وہاں تعمیراتی کام اور دیگر سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہائی ویز اور محکمہ بلڈنگز کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی سی حافظ آباد کا زیر تعمیر سٹرکوں ،منی سپورٹس جمنازیم سمیت ترقیاتی منصوبوں کا دورہ
May 18, 2023