گوجرانوالہ: ڈویژنل ہسپتال ویسٹ سپروائزری کمیٹی کا جائزہ اجلاس

May 18, 2023

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) کمشنر نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل ہسپتال ویسٹ سپروائزری کمیٹی کا جائزہ اجلاس میں تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے انفکشین اور نان انفکشین میٹریل کو محفوظ طریقہ سے ٹھکانے لگانے کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں، کمشنر نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز کو نجی کمپنیوں کی جانب سے پرائیویٹ ہسپتالوں سے فضلہ اٹھا کر محفوظ طریقہ سے تلف کرنے کے تمام امور کی انسپکشن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالہ سے تمام حفاظتی اقدامات کئے جائیں _کمشنر کا کہنا تھا کہ کلینکس، لیبارٹریز، فارمیسیز، بلڈ بنک اور نرسنگ ہوم کے فضلہ کی ڈمپلنگ پوائنٹس تک فول پروف منتقلی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہاسپٹلز ویسٹ کے انسانی صحت اور ماحول پر بڑے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ 

مزیدخبریں