گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب کا وفد کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ جبکہ کے وفد میں سابق صدور سعید احمد تاج ،شیخ نعمان صلاح الدین ،سابق نائب صدر شیخ قیصر امین جموں والے کے سمیت دیگر کاروباری شخصیات ان کے ہمراہ تھیں۔اس موقع پر انہوںنے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن میں تمام بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ان کی تعلیم وتربیت اور زندگی کی ہر آسائش مہیا کر کے محکمہ بڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔پہلے رمضان میں افطاری کا اہتمام کیا آج دوبارہ ان کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا ۔بچوں کے ساتھ وقت گزار کر دلی مسرت اور سکون قلب کا باعث بنتا ہے ۔یہ بچے ہمارے لئے خاص اور اہمیت کے حامل ہیں ان کے ساتھ جتنی شفقت اور محبت کی جائے کم ہے ۔گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے اس نیک مشن کو آگے بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون کریگا۔