چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمٰی خان، علیمہ خان اورنورین نیازی کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو عمارتوں کی فکر ہے اور انسانی جانوں کی کوئی قدر نہیں۔لاہورمیں زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ دہشتگرد وہ ہیں جو اپنے لوگوں کو مار رہے ہیں، یہ جن عمارتوں کی فکرکررہے ہیں وہ ہمارے پیسوں سے بنی ہیں، کور کمانڈر ہاؤس پر انہوں نے خود حملہ کیا، ہم خود وہاں موجود تھے۔ڈاکٹر عظمیٰ نے کہا کہ ان لوگوں نے خود جواز بنا کر حملہ کروایا جس گیٹ پر ہم تھے وہ بند تھا۔نورین نیازی نے کہا کہ زمان پارک میں شرپسند نہیں مہذب لوگ ہیں ، عمران نے کسی کو کسی پر حملہ کرنے کا نہیں کہا، ہم لوگوں کو منع کررہے تھے کہ یہ سب نہ کریں ، یہ کام کرنے والے کون تھے، یہ تو ان کو بھی پتہ ہے۔