لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملہ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیرا ؤکیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عالیہ حمزہ ، مریم مزاری اور دیگر کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔جناح ہاؤس پرحملہ ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔ تھانہ سرور روڈ پولیس نے پی ٹی آئی کی خواتین کو عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی عالیہ حمزہ ملک، مریم مزاری اور صبوحی انعام جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہیں شناختی پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے عالیہ حمزہ ، مریم مزاری اور دیگر کو 7 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جناح ہاؤس حملہ کیس: عالیہ حمزہ، مریم مزاری ودیگر کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
May 18, 2023 | 14:41