پیش نہیں ہوسکتا۔ عمران خان نے نیب طلبی کے نوٹس کا جواب دے دیا

لاہور: تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے نیب طلبی کے نوٹس کا منفی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب قانون آئین کے خلاف ہے، اس لیے پیش نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں طلبی کا نوٹس ارسال کیا تھا۔ عمران خان نے جواب میں کہا کہ قبل از گرفتاری ضمانتوں کیلئے لاہور میں ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب کو دئیے گئے جواب میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے 22 مئی تک مقدمات میں ضمانتوں کا وقت دیا گیا ہے۔ نیب انکوائری تحقیقات میں تبدیل کرنے کا کام قانون کے خلاف ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نیب کا قانون آئین سے متصادم ہے. اس لیے نیب میں پیش نہیں ہوں گا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) سے استدعا ہے کہ انکوائری رپورٹ مجھے بھیجے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب کو دئیے گئے جواب میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے 22 مئی تک مقدمات میں ضمانتوں کا وقت دیا گیا ہے۔ نیب انکوائری تحقیقات میں تبدیل کرنے کا کام قانون کے خلاف ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نیب کا قانون آئین سے متصادم ہے، اس لیے نیب میں پیش نہیں ہوں گا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) سے استدعا ہے کہ انکوائری رپورٹ مجھے بھیجے۔

قبل ازیں ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ وکلاء نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب میں ذاتی حیثیت سے پیش نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان وکلا کے ذریعے 20 نکات پر مشتمل جوابات اور دستاویزات فراہم کریں۔

ای پیپر دی نیشن