لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈنگلے لیڈز میں پریکٹس سیشن تین گھنٹے جاری رہا ۔ تمام کھلاڑیوںنے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ بائولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس میں حصہ لیا۔پاکستان ٹیم آج صبح نو سے دوپہر بارہ بجے تک پریکٹس سیشن کریگی۔ کل19 مئی کو پاکستان ٹیم آرام کریگی اس روز پریکٹس سیشن نہیں ہوگا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی22 مئی کو کھیلا جائیگا۔