مجتبیٰ شجاع الرحمان کی زیر صدارت اجلاس ،نظر ثانی شدہ تجاویز کی منظوری 

May 18, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر )وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ریسورس موبائلائزیشن مالی سال 2024-25 کا آخری اجلاس گزشتہ روز محکمہ خزانہ کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون و کمیونیکیشن اینڈ ورکس ملک صہیب بھرت ، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری مائنز اینڈ منرل اور لائیو سٹاک اور پی آر اے کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹیکس اور نان ٹیکس محکموں کی جانب سے صوبے کے ذاتی وسائل میں اضافے کی نظر ثانی شدہ تجاویز کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزیر نے بتایا ریسورس موبلائزیشن کمیٹی سے منظور شدہ تجاویز کی وزیر اعلیٰ سے منظوری لی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سے منظور شدہ تجاویز کو آ ئند ہ مالی سال کے بجٹ میں فنانس بل کا حصہ بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر نے ٹیکس ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکس بیس میں مجوزہ تبدیلیوں پر تمام سٹیک ہولڈرز کو ان بورڈ لیں۔ پنجاب میں چلنے والی گاڑیوں کی متعلقہ اضلاع میں رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا جائے۔ سٹیمپ ڈیوٹی اور ایگری کلچر انکم ٹیکس کی معقولیت وقت کی اہم ضرورت ہے تاہم چھوٹے زمینداروں اور کاشتکاروں پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

مزیدخبریں