لاہور(کامرس رپورٹر )ایڈوائزر میڈیا صوبائی محتسب ٹیکس عبدالباسط خان نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا اور صدر کاشف انور اور ممبران سے خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے کہا کہ صوبائی محتسب کا کردار انتہائی اہم ہے۔ صوبائی محتسب کا ادارہ سرکاری محکموں سے متعلق شہریوں کے مسائل حل کرتا ہے۔ صوبائی محتسب اور لاہور چیمبرکے درمیان مضبوط روابط کا ہونا ضروری ہے اس سے بزنس کیمونٹی کے مسائل کا ادراک ہونے کے ساتھ ساتھ اْن کا حل بھی ہوتا ہے۔لاہور چیمبر نے ون ونڈو سمارٹ سروسز قائم کیا ہے جس سے مختلف اداروں میں ممبران کے مسائل حل کیے جارہے ہیں۔