لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب سمال انڈسٹری ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سعید احمد عثمانی اور سینئر نائب صدر ظہیر احمد بابر نے کہا ہے کہ پنجاب سمال انڈسٹری ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ میں نئے بور کی لورنگ سٹارٹ ہوگئی ہے جسے جلد ہی مین لائن کے ساتھ کنیکٹ کردیا جائے گا جس سے پانی میں تھوڑا بہت جو فرق ہے جو B اور C کے ممبران کا وہ بھی دور ہوجائے گا اور پانی کی فراہمی جو ہے وہ عزیز سوسائٹی کے طے کردہ وقت کے مطابق وافر مقدار میں ممبران کے گھروں تک پہنچے گی۔ انہوں نے کہاکہ بورنگ کے کام کی خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کام بروقت مکمل ہو سکے۔ سوسائٹی کے رہاشیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔