بیٹری انرجی سٹوریج کیلئے زیرو کاربن ، ہواوے میں شراکت داری کا اعلان

May 18, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) زیرو کاربن اور ہواوے کی پاکستان میں بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم کو آگے بڑھانے کیلئے سٹریٹجک شراکت داری قائم ۔ زیرو کاربن نے گزشتہ روز ایک اہم اور پر وقارتقریب میں Huawei کیساتھ اہم شراکت داری کا اعلان کیا۔ اس شراکت داری کا بنیادی مقصد پاکستان کے صنعتی شعبوں میں بیٹری انرجی سٹوریج سسٹمز کے نفاذ سے انقلاب لاناہے۔ تقریب میں توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 100 سے زیادہ رہنماؤں اور ماہرین نے شرکت کی۔ جن میں کوہ نور ٹیکسٹائل ملز، امریکی ملبوسات، پولی پیک اور سروس لانگ مارک کے قابل ذکر شرکاء نے پائیدار صنعتی طریقوں کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں پنجاب گروپ کے ڈائریکٹر میاں حمزہ عامر اور Huawei کے منیجنگ ڈائریکٹر رابن نے شرکت کی۔ زیرو کاربن کے سی ای او بلال افضل اور ہیڈ آف بزنس بلال بابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شرکاء نے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے اور صنعتی توانائی کے استعمال کی کارکردگی کو بڑھانے میں BESS جیسے جدید توانائی کے حل کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر بیٹری انرجی سٹوریج ٹیکنالوجیز کی ایپلی کیشنز اور فوائد پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ جس کا مقصد پاکستان بھر کی صنعتوں کیلئے توانائی کی فراہمی کو بڑھانا ہے۔ 

مزیدخبریں