لاہور(خبرنگار)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا مختلف عدالتوں میں پیشی پر جانے والے اسیران کیلئے احسن اقدام۔ عدالت پیشی پر جانے والے اسیران کو جیل انتظامیہ کی جانب سے دوپہر کے کھانے کیلئے لنچ باکسز اور پانی کی بوتلیں فراہم کی جائیں گی۔الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے لنچ باکسز اور پانی کی بوتلوں کی پنجاب کی جیلوں میں فراہمی کیلئے دفتر آئی جی جیل خانہ جات میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر میاں سالک جلال ، ڈی آئی جی انسپکشن قاضی محمد اسلم ، ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید راؤف ، وائس پریزیڈنٹ الخدمت فاؤنڈیشن سید احسان اللّٰہ وقاص اور منیجر کمیونٹی سروسز فرحان خالد نے شرکت کی۔پنجاب کی جیلوں میں مقید ایسے اسیران جن کے کیسز عدالتی کارروائی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔