فیروزوالہ( نامہ نگار) ایس ایچ او فیکٹری ایریا انسپکٹر رانا سجاد اکبر نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر مفرور قاتل ڈکیت اشتہاری ملزم نصیر کو گرفتار کر لیا۔ تین ماہ قبل تھانہ فیکٹری ایریا پولیس ٹیم اسے لاہور کچہری میں پیش کر کے واپس تھانہ لا رہی تھی کہ راستے میں ملزم نے پولیس اہلکاروں کو چکمہ دیکر فرار ہو گیا۔ ملزم کے فرار ہونے پر پانچ انسپکٹروں سمیت سات اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم نے گرفتاری بچنے کیلئے لاہور میں روپوش ہوگیا ۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں مگر ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا رانا سجاد اکبر کو اطلاع ملی کہ مفرور ملزم نصیر لاہور میں موجود ہے جس پر انہوں نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ اپنے روپ تبدیل کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقہ بھر میں ناکے لگا کر اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ۔