پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کی آئی جی پنجاب سے ملاقات‘درخواستوں پرریلیف کا حکم 

May 18, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر ریلیف فراہم کرکے رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔ پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے، سپروائزی افسران ذاتی نگرانی میں ملازمین کو ذاتی و پیشہ ورانہ امو رمیں ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔

مزیدخبریں