ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری شہریوںکے مسائل سنے 

May 18, 2024

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر نا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہر ی کے دوران کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور افسران کو کھلی کچہری میں جاری احکامات پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ محمد فیصل کامران نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی شکایات کے حل کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔بعد تصدیق فوری قانونی کارروائی نہ کرنیوالے متعلقہ افسران کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزیدخبریں