لاہور(نامہ نگار)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ایم فور سیکٹر ون موٹروے پولیس ، این ایچ اے اور دوسری متعلقہ اتھارٹیز سے مشاورت اور انکے نوٹس میں دینے کے بعد فیصل آباد سے ساہیانوالہ موٹروے پر پرسوںآہنی پل کی تنصیب کی جائیگی۔ صبح چھ بجے سے دن دس بجے تک فیصل آباد سے ساہیانوالہ موٹروے جزوی طور پر بند کی جائیگی۔ فیصل آباد سے لاہور یا اسلام آباد جانیوالی ٹریفک چک جھمرہ روڈ یا فیصل آباد ایکسپریس وے سے ساہیانوالہ انٹرچینج سے موٹروے پر داخل ہو سکتی ہے۔ جو ٹریفک فیصل آباد کی طرف آے گی وہ ساہیانوالہ سے آؤٹ ہو کر ایکسپریس وے یا چک جھمرہ روڈ سے فیصل آباد داخل ہو سکے گی۔