جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات

May 18, 2024

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے تھے۔ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کی ہدایت پرمساجد،امام بارگاہوں ودیگر عبادت گاہوں پر قبل از وقت نفری پہنچائی گئی۔ ڈویژنل ایس پیز،سرکل افسران اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود رہے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔ کھلے مقامات پر بھی نمازیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ شہر کی اہم شاہراؤں پرایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ، پی آریو ودیگر پٹرولنگ یونٹس گشت کرتے دکھائی دئیے۔

مزیدخبریں