لاہور(نامہ نگار)ریس کورس کے علاقے میں باوردی پولیس اہلکار شہرہوں کو لوٹنے لگے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے نوٹس پر اایس پی سول لائنز عبدالحنان نے پولیس اہلکاروں کیخلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ایس پی سول لائنز عبدالحنان نے بتایا کہ مغلپورہ میں تعینات اہلکار خرم اور پولیس لائنز میں تعینات اہلکار احسن نے شہری بلال کو سندرداس روڑ پرلوٹا تھا۔دونوں اہلکار ڈیوٹی کے بعد بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ اہلکاروں نے بلال کو چیکنگ کیلئے روکا اور 40ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے۔تھانہ ریس کورس میں سب انسپکٹر شفیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے۔جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔
باوردی پولیس اہلکار شہریوں کو لوٹنے لگے ‘2گرفتار ‘مقدمہ درج
May 18, 2024